كِتَاب الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل 10. باب الرَّجُلِ يَحْلِفُ أَنْ لاَ يَتَأَدَّمَ باب: سالن نہ کھانے کی قسم کا بیان۔
یوسف بن عبداللہ بن سلام کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے روٹی کے ٹکڑے پر کھجور رکھا اور کہا یہ اس کا سالن ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11854)ویأتی ہذا الحدیث فی الأطعمة (3830) (ضعیف)» (اس کے راوی یحییٰ بن العلاء ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: اس روایت سے معلوم ہوا کہ جس نے سالن نہ کھانے کی قسم کھائی ہو اگر وہ روٹی کے ساتھ کھجور کھائے تو وہ حانث شمار ہو گا۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
اس سند سے بھی یوسف بن عبداللہ بن سلام سے اسی کے مثل مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 11854) (ضعیف)» (اس کے راوی یزیدا لا عور مجہول ہیں)
|