كِتَاب الْجُمُعَةِ جمعہ کے احکام و مسائل The Book of Prayer - Friday 5. باب فَضْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ: باب: جمعہ کے دن کی فضیلت۔ Chapter: The virtue of Friday ابن شہاب نے کہا: مجھے عبد الرحمٰن اعرج نے خبر دی انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بہترین دن جس پر سورج طلوع ہو تا ہے جمعے کا دن ہے اسی دن آدم ؑپیدا کیے گئے اور اسی دن جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن اس سے نکا لے گئے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے،جمعہ کا دن ہے۔ اس میں آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے، اور اسی میں جنت میں داخل کیے گئے اور اسی میں اس سے نکالے گئے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو زناد نے اعرج سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے رو یت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین دن جس میں سورج نکلتا ہے جمعے کا ہے اسی دن آدم ؑکو پیدا کیا گیا تھا اور اسی دن انھیں جنت میں داخل کیا گیا اور اسی میں انھیں اس سے نکا لا گیا (خلا فت ارضی سونپی گئی) اور قیامت بھی جمعے کے دن ہی بر پاہو گی۔"صالح مومنوں کے لیے یہ انعام عظیم حا صل کرنے کا دن ہو گا۔ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سارے دنوں میں جن میں سورج نکلتا ہے (یعنی ہبتہ بھر کےدنوں میں) سب سے بہترہن دن جمعہ کا ہے اس میں آدم علیہ السلام کی تحلیق ہوئی اور اسی میں جنت میں داخل کیے گیے اور اس میں اسی سے نکالے گیے اور قیامت بھی جمعہ ہی کے دن قائم ہو گی۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|