جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ، الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَمَا يُحْتَاجُ فِيهِمَا مِنَ السُّنَنِ عیدالفطر، عیدالاضحٰی اور جو اُن میں جو ضروری سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 944. (711) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ انْتِظَارِ الرَّعِيَّةِ لِلْخُطْبَةِ يَوْمَ الْعِيدِ عید والے دن لوگوں کو خطبے کا انتظار نہ کرنے کی رخصت ہے
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں عید والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی اور فرمایا: ”ہم نے نماز ادا کرلی ہے، تو جو شخص چاہے وہ خطبہ سننے کے لئے بیٹھا رہے، اور جو شخص جانا چاہے وہ چلاجائے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ خراسانی روایت نہایت غریب ہے۔ ہمارے علم کے مطابق اسے صرف فضل بن موسی شیبانی نے روایت کیا ہے یہ روایت ابوعمارکے پاس بھی موجود تھی، اُنہوں نے نیسابور میں ہمیں یہ حدیث بیان نہیں کی، اہل بغداد کو یہ حدیث بیان کی تھی جیسا کہ بعض عراقی علماء نے مجھے بتایا ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح
|