جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ، الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَمَا يُحْتَاجُ فِيهِمَا مِنَ السُّنَنِ عیدالفطر، عیدالاضحٰی اور جو اُن میں جو ضروری سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 910. (677) بَابُ عَدَدِ رَكَعَاتِ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ نماز عیدین کی رکعات کی تعداد کا بیان
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں چاشت کی نماز دو رکعت ہے، نماز جمعہ دو رکعت ہے، نماز عیدالفطر بھی دو رکعت ہے، اور مسافر کی نماز بھی دورکعت ہے، تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ مکمّل، قصر کے بغیر، نمازیں ہیں، اور جس نے (آپ پر) جھوٹ باندھا تو وہ ناکام و نامراد ہوگیا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|