جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ، الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَمَا يُحْتَاجُ فِيهِمَا مِنَ السُّنَنِ عیدالفطر، عیدالاضحٰی اور جو اُن میں جو ضروری سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 918. (685) بَابُ إِخْرَاجِ الْعَنَزَةِ فِي الْعِيدَيْنِ إِلَى الْمُصَلَّى، نماز عیدین میں عید گاہ کی طرف نیزہ لے جانے کا بیان
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کے دن (عیدگاہ میں) نیزہ لیکر نکلتے تھے اُسے سُترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے اور نماز کے بعد خطبہ دیتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کے دن (عیدگاہ میں) نیزہ یا (برچھی) گاڑ کر اُسے سُترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|