جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ 866. (633) بَابُ إِبَاحَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ رُكْبَانًا وَمُشَاةً فِي شِدَّةِ الْخَوْفِ شدید خوف کی حالت میں نماز خوف سوار ہوکر اور پیدل چلتے ہوئے ادا کرنا جائز ہے۔
اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے: «فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا» [ سورة البقرة: 239 ] ”پھر اگر تم خوف کی حالت میں ہوتو پیدل یا سوار ہی (نماز پڑھ لو)“
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب اُن سے نماز خوف کے متعلق سوال کیا جاتا، تو وہ طویل حدیث بیان کرتے اور فرماتے کہ پھر اگر خوف اس سے بھی شدید ہو تو تم اپنے قدموں پر کھڑے کھڑے یا سوار ہوکر، قبلہ رُخ ہو کر یا قبلہ رُخ ہوئے بغیر ہی نماز پڑھ لو۔ جناب نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ روایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ امام مالک کے شاگردوں نے یہ روایت ان سے بیان کی تو انہوں نے کہا جناب نافع نے فرمایا، میرے خیال میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ روایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
امام صاحب نے اپنی سند کے ساتھ امام مالک سے امام شافعی رحمه الله کی روایت بیان کی ہے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|