جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ 858. (625) بَابٌ فِي صِفَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ وَالْعَدُوُّ خَلْفَ الْقِبْلَةِ نماز خوف کی کیفیت کا بیان جبکہ دشمن قبلہ شریف کے پیچھے ہو
تخریج الحدیث:
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز خوف ادا کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو دو رکعات پڑھائیں، پھر دوسرے گروہ کو دو رکعات پڑھائیں، اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعات پڑھیں اور ہر گروہ کو دو رکعات پڑھائیں۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نماز خوف کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ایک گروہ کو دو رکعات پڑھائیں جبکہ دوسرا گروہ حفاظت و نگہبانی کررہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو یہ نمازی چلے گئے اور دوسرے آگئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی دو رکعا ت پڑھائیں پھر سلام پھیر دیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب محدثین کا حضرت حسن بصری کے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں اختلاف ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|