جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ 861. (628) بَابُ انْتِظَارِ الْإِمَامِ الطَّائِفَةَ الْأُولَى جَالِسًا لِتَقْضِيَ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ، امام کا بیٹھ کر پہلے گروہ کا انتظار کرنا تاکہ وہ دوسری رکعت مکمّل کرلیں
اور اس کا بیٹھ کر دوسرے گروہ کا انتظار کرنا تاکہ وہ بھی دوسری رکعت مکمّل کرلیں
تخریج الحدیث:
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نماز خوف کے طریقے کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ ایک گروہ امام کے پیچھے کھڑا ہوگا جبکہ دوسرا گروہ ان کے پیچھے (دشمن کے سامنے) کھڑا رہے گا، امام اپنے پیچھے کھڑے ہونے والے گروہ کو ایک رکوع اور دو سجدے کرائے گا۔ پھر وہ اپنی جگہ پر بیٹھا رہے گا حتّیٰ کہ وہ دوسری رکعت دو سجدوں سمیت پوری کریں گے۔ پھر وہ اپنے ساتھیوں کی جگہ چلے جائیں گے اور وہ اُن کی جگہ آجائیں گے، تو امام اُنہیں بھی ایک رکعت دو سجدوں کے ساتھ پڑھائے گا، پھر وہ اپنی جگہ بیٹھا رہے گا حتّیٰ کہ وہ دوسری رکعت اور دو سجدے ادا کرلیں گے، پھر امام (اس گروہ کے ساتھ) سلام پھیردے گا۔
تخریج الحدیث: اسناده حسن
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مثل روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث:
امام صاحب سہل کی حدیث کی ایک اور سند بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|