جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ 868. (635) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي وَضْعِ السِّلَاحِ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ إِذَا كَانَ بِالْمُصَلِّي أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كَانَ مَرِيضًا. نمازِ خوف میں ہتھیار اُتار کر رکھ دینے کی رخصت کا بیان جبکہ نمازی کو بارش کی وجہ سے تکلیف کا سامنا ہو یا وہ بیمار ہو
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت «إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِّن مَّطَرٍ أَوْ كُنتُم مَّرْضَىٰ أَن تَضَعُوا أَسْلِحَتَكُمْ» [ سورة النساء: 102 ] ”اگر تمہیں بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو(ہتھیار اتار کر نماز پڑھ لو)“ اُس وقت نازل ہوئی جب سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ زخمی تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|