جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ 573. (340) بَابُ أَمْرِ النِّسَاءِ بِالتَّصْفِيقِ فِي الصَّلَاةِ عِنْدَ النَّائِبَةِ نماز میں کسی مسئلے کے وقت عورتوں کوتالی بجانے کے حُکم کا بیان
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث لکھوا چکا ہوں کہ جب تمہیں نماز میں کوئی چیز درپیش ہو تو مردوں کو «سُبْحَانَ اللَٰه» کہنا چاہیے اور عورتوں کو تالی بجانی چاہیے۔
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سُبْحَانَ اللَٰه» کہنا مردوں کے لئے اور تالی بجانا عورتوں کے لئے ہے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|