جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ 571. (338) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْإِشَارَةِ بِجَوَابِ الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ جب نمازی کے ساتھ بات کی جائے تو نماز کے دوران اشارے کے ساتھ جواب دینے کی رخصت ہے،
اور حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ نمازی کو اپنے ساتھ کلام کرنے والے کی گفتگو کو پوری توجہ اور دھیان سے سننے کی رخصت ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا جابر رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بنو مسطلق کے پاس (کسی کام سے) بھیجا۔ چنانچہ میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گدھے پر سوار نماز پڑھ رہے تھے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کلام کرتا رہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|