جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي نمازی کے سُترہ کے ابواب کا مجموعہ 515. نماز میں اونٹ کو سُترہ بنانے کا بیان-
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری (اونٹ) کی طرف (اُسے سترہ بنا کر) نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ حضرت نافع رحمہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اور میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی سواری کی طرف نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
جناب اشج اور ہارون بن اسحاق نے اپنی روایت میں دیکھنے کا ذکر نہیں کیا، دونوں کہتے ہیں کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی سواری کی طرف (نماز پڑھتے تھے) اور ابوسعید کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ کی طرف (سُترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے) اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث:
|