جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي نمازی کے سُترہ کے ابواب کا مجموعہ 513. سُترہ کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھنے کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیزہ گاڑ کر (سُترہ بنا کر) نماز پڑھتے تھے۔ اور اشج بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے نیزہ (یا برچھی) گاڑ لیتے تھے۔ اس سے زائد کچھ بیان نہیں کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نیزہ گاڑ دیا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید والے دن اُسے سُترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے ـ
تخریج الحدیث:
|