جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي نمازی کے سُترہ کے ابواب کا مجموعہ 522. (289) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ التَّغْلِيظَ فِي الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي، اس بات کی دلیل کا بیان کہ نمازی کے آگے سے گزرنے پر شدید وعید
اُس وقت ہے جب نمازی سُترہ رکھ کر نماز پڑھ رہا ہو۔ اور جب نمازی بغیر سُترہ کے نماز ادا کررہا ہو تو نمازی کے آگے سے گزرنا جائز ہے۔
تخریج الحدیث:
سیدنا مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے طواف سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مطاف کے کنارے پر تشریف لائے اور دو رکعت نماز پڑھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان کوئی نہ تھا۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|