أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1001
1001-عاصم بن عبیداللہ عمری بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ملا قات ایک خاتون سے ہوئی جو خوشبو میں بسی ہوئی تھی، تو انہوں نے دریافت کیا: اے اللہ کی کنیز! تم کہاں جارہی ہو؟ اس نے جوا ب دیا: مسجد۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: مسجد کے لیے تم نے خوشبو لگائی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم واپس جاؤ اور اسے دھولو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو عورت خوشبو لگا کر پھر مسجد میں جانے کے ارادے سے نکلتی ہے، تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ اور یہ بھی نہیں ہوتا اور وہ بھی نہیں ہوتا، جب تک وہ عورت واپس جاکر غسل جنابت کی طرح غسل نہیں کرتی (یعنی اس خوشبو کے اثرات کو مکمل طور پر نہیں دھوتی)“۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف عاصم بن عبيد الله العمري، و عبيد بن أبى عبيد مولى أبى رهم عن أبى هريرة وهو المحفوظ وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1682، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5142، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9362، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4174، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4002، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5458، 5459، 6055، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7473، 8074، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6385، 6479»
|