أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 993
993- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کوئی بھی شخص یہ ہر گز نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے، تو میری مغفرت کردے۔ اے اللہ! اگر تو چاہے، تو مجھ پر رحم کر۔ آدمی کو پر عزم طریقے سے مانگنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں ہے“۔ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 359، 360، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 516، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 765، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2304، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 768، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 847، وأبو داود فى «سننه» برقم: 626، 627، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1411، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3254، 3255، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7427، 7583، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6262، 6353»
|