أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 990
990- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ا رشاد فرمایا ہے: ”شیطان کسی شخص کی گدی پر تین گر ہیں لگاتا ہے وہ ہر گرہ لگاتے ہوئے یہ کہتا ہے: تم آرام کرو! ابھی رات لمبی ہے۔ تم سوئے رہو۔ اگر آدمی رات میں بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرلے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اگر وہ وضو کرلے، تو دوگر ہیں کھل جاتی ہیں اور اگر وہ نماز بھی ادا کرلے، تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں اور صبح کے وقت آدمی تازہ دم اور خوش وخرم ہوتا ہے ورنہ دوسری صورت میں آدمی کا ہل اور سست ہوتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1142، 3269، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 776، ومالك فى «الموطأ» 605، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1131، 1132، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2553، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1606، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1303، وأبو داود فى «سننه» 1306، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1329، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4717، 4802، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7428، 7558، 10598، 10599، 10602، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6278، 6333، والبزار فى «مسنده» برقم: 7821، 9180، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 340، 341، 346»
|