كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ حج و عمرہ کا بیان صاحبِ استطاعت عورت کو حج کے لیے خاوند کی اجازت کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے متعلق جس کا خاوند ہو اور اس کا مال بھی، مگر اس کا خاوند اس کو حج کی اجازت نہ دے، فرمایا: ”اس عورت کو اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر حج کے لئے نہیں جانا چاہئے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10239، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2441، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4247، والطبراني فى «الصغير» برقم: 582
قال الھیثمی: رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 214)» حكم: إسناده صحيح
|