كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ حج و عمرہ کا بیان صفا و مروہ کا بیان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں آئے تو بیت اللہ شریف کا طواف سات مرتبہ کیا۔ پھر باب صفا سے نکل کر صفا پہاڑی پر چڑھے اور کہا: ”ہم وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے اللہ نے شروع کیا۔“ پھر یہ آیت پڑھی: «﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾» (البقرہ: 158) ”بے شک صفا اور مروہ اللہ نشانیوں میں سے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1557، 1568، 1570، 1651، 1785، 2505، 4352، 7230، 7367، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1213، 1234، ومالك فى «الموطأ» برقم: 807، 826، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1785، والترمذي فى «جامعه» برقم: 817، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1008، 1074، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11942، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1304، 1305، 1306، 1325، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 83، 187، 1180»
حكم: صحيح
|