کِتَابُ الصِّیَام روزوں کا بیان نفل روزہ توڑنے پر قضا لازم ہونے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے، وہ دونوں روزہ دار تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے نکلے تو وہ دونوں کچھ کھا رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارا روزہ نہیں تھا؟“ وہ کہنے لگیں: ہم روزہ دار ہی تھیں مگر ہمیں یہ کھانا بطورِ ہدیہ آیا اور ہمیں اچھا لگا تو ہم کھانے لگیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی جگہ ایک اور دن کا روزہ رکھنا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3287، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12027، والطبراني فى «الصغير» برقم: 488
قال النسائي: هذا حديث منكر وخصيف ضعيف في الحديث وخطاب لا علم لي به والصواب حديث معمر ومالك وعبيد الله، السنن الكبرى: (3 / 364) برقم: (3287)» حكم: إسناده ضعيف
|