کِتَابُ الصِّیَام روزوں کا بیان فحش گوئی اور جھوٹ سے روزہ ضائع ہونے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بیہودہ گوئی اور جھوٹ نہ چھوڑا تو اگر وہ کھانا پینا چھوڑ بھی دے تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔“
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7455، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3622، والطبراني فى «الصغير» برقم: 472
قال الشيخ الألباني: حسن لغيرہ قال ابن حجر: رجاله ثقات، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 139)» حكم: حسن لغيره
|