کِتَابُ الصِّیَام روزوں کا بیان انبیاء کرام کی جماعت کے لیے تین احکام کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم انبیاء کی جماعت ہیں، ہم تین چیزوں کا حکم دیے گئے ہیں: (1) روزہ جلدی کھولنا، (2) سحری دیر سے کھانا، (3) نماز میں دائیں کو بائیں پر رکھنا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2366، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3029، والطبراني فى «الصغير» برقم: 279
قال ابن عدی: غير محفوظ، الكامل في الضعفاء: (7 / 47)» حكم: إسناده ضعيف
|