کِتَابُ الصِّیَام روزوں کا بیان روزہ دار کی فضیلت کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص روزے کی حالت میں صبح کرتا ہے تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں، اور اس کے اعضاء تسبیحیں کہنے لگتے ہیں، اور اس کے لئے آسمانِ دنیا والے بخشش مانگنے لگتے ہیں، یہاں تک کہ سورج غروب ہونے لگتا ہے، پھر اگر اس نے ایک یا دو رکعت نفل نماز ادا کی تو اس کے لیے آسمان روشن ہو جاتے ہیں، اور حور عین میں سے اس کی بیویاں کہتی ہیں: اے اللہ! اس کو قبض کر کے ہمارے پاس لے آ، کیونکہ ہم اسے دیکھنے کی شوق مند ہیں۔ اگر وہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، سَبْحَانَ اللّٰهِ» اور «اللّٰهُ أَكْبَر» کہتا ہے تو فرشتے ان کلمات کو اُٹھا لیتے ہیں اور شام تک لکھتے رہتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف جدا، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7749، والطبراني فى «الصغير» برقم: 840
قال الھیثمی: فيه جرير بن أيوب وهو ضعيف جدا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 180)» حكم: ضعيف جدا
|