کِتَابُ الصِّیَام روزوں کا بیان عاشوراء کے روزے کا بیان
سیدنا علقمہ کہتے ہیں: میں عاشوراء کے دن سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو ان کے سامنے ایک ثرید کا پیالہ پڑا ہوا تھا، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! کیا یہ عاشوراء کا دن نہیں ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں! عاشوراء کا دن ہے۔ ہم عاشوراء کا روزہ رمضان کی فرضیت سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکھا کرتے تھے، جب رمضان فرض ہو گیا تو اس نے عاشوراء کا روزہ منسوخ کر دیا۔ پھر فرمایا: بیٹھو۔ تو میں بیٹھ گیا اور کھانے لگا۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4503، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1127، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2081، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2856، 2857، 2858، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8500، 13546، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4105، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8877، 8878، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2080، 2566، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1086»
حكم: صحيح
|