کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان مرنے والوں کو کلمہ پڑھنے کی تلقین کرنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مرنے والوں کو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کی تلقین کرو، اور کہو: اللہ ثابت قدم رکھے، اللہ ثابت قدم رکھے، صرف اللہ کی توفیق سے ہی بھلائی کی طاقت مل سکتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «موضوع،وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 562، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1444، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6695، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6184، والبزار فى «مسنده» برقم: 9763، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10962، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1119
قال الھیثمی: فيه عمر بن محمد بن صهبان وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 323) قال الشيخ الألباني: موضوع» حكم: موضوع
|