کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان عذابِ قبر کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”تم میں سے کوئی بھی جب مر جاتا ہے تو اس پر اس کی رہائش کی جگہ صبح و شام پیش کی جاتی ہے، اگر اہلِ جنّت سے ہو گا تو جنّت کا ٹھکانا پیش کیا جاتا ہے، اگر اہلِ جہنم سے ہے تو جہنم کا ٹھکانا اس پر پیش کیا جاتا ہے۔ پھر کہا جاتا ہے: یہ تیرا ٹھکانا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھے قیامت کے دن اٹھا دے گا۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1379، 3240، 6515، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2866، ومالك فى «الموطأ» برقم: 566، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3130، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2069، 2070، 2071، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2208، 2209، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1072، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4270، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4748، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1907، 8190، والطبراني فى «الصغير» برقم: 930»
حكم: صحيح
|