کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان جنازے کو دیکھ کر کھڑے ہونے کا بیان
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، کیونکہ وہ یہودی کا جنازہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لیے کھڑے ہوئے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1311، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 960، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3050، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1923، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2060، 2067، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3174، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6978، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14364، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3382، والطبراني فى «الصغير» برقم: 332»
حكم: صحيح
|