کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان مُردوں کو گالیاں دینے کی ممانعت کا بیان
سیدنا صخر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کو گالیاں نہ دو ورنہ تم اس سے زندہ لوگوں کو تکلیف پہنچاؤ گے۔“ امام طبرانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے مراد وہ کفار (مردے) ہیں جن کی اولاد مسلمان ہو چکی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 7278، والطبراني فى «الصغير» برقم: 590
قال الھیثمی: فيه عبد الله بن سعيد بن أبي مريم وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 76)» حكم: إسناده ضعيف أخرجه الطبراني فى«الكبير» برقم: 7278
|