من كتاب الديات دیت کے مسائل 24. باب: «لاَ يُقْتَلُ قُرَشِيٌّ صَبْراً» : قبیلہ قریش کا کوئی آدمی باندھ کر نہ مارا جائے
سیدنا مطیع رضی اللہ عنہ نے کہا: فتح مکہ کے دن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آج کے بعد کوئی قریشی قیامت تک باندھ کر نہ مارا جائے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2431]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1782]، [صحيح ابن حبان 3719]، [الحميدي 578] وضاحت:
(تشریح حدیث 2422) سیدنا مطیع رضی اللہ عنہ صحابی تھے اور فتح مکہ کے دن اسلام لائے، ان کا نام عاصی یعنی نافرمان تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر مطیع نام رکھدیا، جس کے معنی فرمانبردار کے ہیں، حدیث کی تشریح آگے آ رہی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا مطیع رضی اللہ عنہ سے ایسے ہی مروی ہے ترجمہ وہی ہے جو اوپر ذکر کیا جا چکا ہے۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: مذکورہ بالا حدیث کی تفسیر میں علماء نے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سب قریشی مسلمان ہو جائیں گے اور کوئی بھی کفر پر نہیں مرے گا، یعنی آج کے بعد سے کوئی قریشی کافر نہ رہے گا اور جرم کرے تو قتل کیا جائے گا۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2432]»
اس روایت کی سند و تخریج اوپر ذکر کی جا چکی ہے۔ وضاحت:
(تشریح حدیث 2423) امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث «لَا يُقْتَلَ قُرَشِيٌّ صَبْرًا بَعْدَ هٰذَا الْيَوْمِ» کا مطلب یہ ہے کہ قریش مسلمان ہو جائیں گے اور ان میں سے کوئی اسلام سے نہ پھرے گا «كماقال الدارمي رحمه اللّٰه» اور کفر کی وجہ سے باندھ کر نہ مارا جائے گا۔ ایک روایت میں ہے کہ ابن خطل ایک کافر تھا، رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے بہت رنج دیا، مسلمان ہو کر مرتد ہوا، فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبرلگی کہ وہ کعبہ کے پردوں میں چھپا بیٹھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پکڑ لاؤ۔ “ لوگ اسے مشکیں باندھ کر لائے اور وہ قتل کر دیا گیا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج کے بعد قیامت تک کوئی قریشی باندھ کر نہ مارا جائے گا۔ “ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|