من كتاب الديات دیت کے مسائل 17. باب في دِيَةِ الأَسْنَانِ: دانتوں کی دیت
عمرو بن شعیب نے اپنے باپ پھر اپنے دادا سے روایت کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دانتوں میں پانچ پانچ اونٹ کی دیت کا فیصلہ کیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2419]»
اس روایت کی سند حسن ہے مطر الوراق کی وجہ سے۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [أبوداؤد 4563]، [نسائي 4856]، [ابن ماجه 2651]، [ابن أبى شيبه 7014] وضاحت:
(تشریح حدیث 2410) یعنی ہر دانت کے بدلے پانچ اونٹ، آگے کے دانت ہوں یا پیچھے کی داڑھیں، سب میں پانچ پانچ اونٹ دیت ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
ابوبکر بن محمد عمرو بن حزم نے اپنے باپ کے حوالے سے اپنے دادا سے روایت کیا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ یمن کے لئے تحریر فرمایا: ”اور دانت میں پانچ اونٹ ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2420]»
ابن حزم کی یہ لمبی حدیث ہے اور اس کے جملے امام دارمی رحمہ اللہ نے الگ الگ ذکر کئے ہیں۔ تخریج پیچھے کئی بار گزر چکی ہے۔ سنداً یہ ضعیف ہے، لیکن کئی طرق سے مروی ہے جن سے تقویت ہو جاتی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف
|