كِتَابُ الْمَجَالِسِ كتاب المجالس 541. بَابُ أَكْرَمُ النَّاسِ عَلَى الرَّجُلِ جَلِيسُهُ سب سے معزز، آدمی کا ہم نشین ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ معزز میرا ہم نشین ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه المؤلف فى التاريخ الكبير: 393/6 و ابن المبارك فى الزهد: 667 و الخرائطي فى مكارم الأخلاق: 713»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک سب سے زیادہ معزز میرا ہم نشین ہے اگرچہ وہ لوگوں کی گردنیں پھاند کر آئے یہاں تک کہ میرے پاس آ کر بیٹھ جائے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن حبان فى روضة العقلاء: 117/1 و البيهقي فى الشعب: 9122 و الخطيب فى الفقيه والمتفقه: 226/2»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|