كِتَابُ الْمَجَالِسِ كتاب المجالس 535. بَابُ إِذَا قَامَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مَجْلِسِهِ جب کوئی شخص مجلس سے اٹھ کر جائے اور پھر اپنی جگہ پر واپس آئے تو
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”جب تم میں سے کوئی اپنی مجلس سے اٹھ کر جائے اور پھر واپس آئے تو وہ اس جگہ کا زیادہ مستحق ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب السلام: 2179 و أبوداؤد: 4853 و ابن ماجه: 3717»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|