الادب المفرد
كِتَابُ الْمَجَالِسِ
كتاب المجالس
541. بَابُ أَكْرَمُ النَّاسِ عَلَى الرَّجُلِ جَلِيسُهُ
سب سے معزز، آدمی کا ہم نشین ہے
حدیث نمبر: 1146
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُؤَمَّلٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَكْرَمُ النَّاسِ عَلَيَّ جَلِيسِي، أَنْ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ حَتَّى يَجْلِسَ إِلَيَّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک سب سے زیادہ معزز میرا ہم نشین ہے اگرچہ وہ لوگوں کی گردنیں پھاند کر آئے یہاں تک کہ میرے پاس آ کر بیٹھ جائے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن حبان فى روضة العقلاء: 117/1 و البيهقي فى الشعب: 9122 و الخطيب فى الفقيه والمتفقه: 226/2»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1146 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1146
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں عبداللہ بن مؤمل راوی ضعیف ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1146