كِتَابُ الْمَجَالِسِ كتاب المجالس 546. بَابُ إِذَا قَامَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ مَجْلِسِهِ لَمْ يَقْعُدْ فِيهِ جب کوئی آدمی مجلس سے اٹھ کر جگہ دے تو اس کی جگہ پر نہ بیٹھے
وكان ابن عمر إذا قام له رجل من مجلسه لم يجلس فيه. سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص کسی کو اس کی جگہ سے اٹھائے اور پھر خود وہاں بیٹھ جائے۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے اگر کوئی آدمی اپنی جگہ سے اٹھتا تو وہ وہاں نہیں بیٹھتے تھے۔ تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأستئذان: 6270 و مسلم: 2177»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|