كِتَابُ السَّرَفِ فِي الْبِنَاءِ كتاب السرف فى البناء 208. بَابُ الْمُبَذِّرِينَ فضول خرچ کرنے والے کون؟
ابوالعبیدین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے فضول خرچی کرنے والوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: جو ناحق خرچ کرتے ہیں وہ فضول خرچ ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 26599 و الطبراني فى الكبير: 207/9 و البيهقي فى الشعب: 6126»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مبذرین کی تفسیر کے بارے میں مروی ہے کہ اس سے وہ لوگ مراد ہیں جو غیر حق میں خرچ کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه البيهقي فى الشعب: 6127»
قال الشيخ الألباني: حسن
|