كِتَابُ السَّرَفِ فِي الْبِنَاءِ كتاب السرف فى البناء 209. بَابُ إِصْلاحِ الْمَنَازِلِ گھروں کی اصلاح کرنا
حضرت اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ برسرِ منبر فرماتے تھے: اے لوگو! اپنے گھروں کی اصلاح کرو اور ان چھوٹے سانپوں کو ڈراؤ (مار دو) اس سے پہلے کہ وہ تمہیں خوف زدہ کریں۔ ان میں سے جو غیر موذی یا مسلمان (جن) ہوتے ہیں وہ تمہارے سامنے ظاہر نہیں ہوتے۔ اللہ کی قسم! ہم نے ان سے کوئی صلح نہیں کی جب سے ان کی ہماری دشمنی ہوئی ہے۔
تخریج الحدیث: «حسن الإسناد و الجملة الأخيرة منه صحت مرفوعة: المشكاة / التحقيق الثاني: 4139 - أخرجه عبدالرزاق: 9250 و ابن أبى شيبة: 26328»
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد و الجملة الأخيرة منه صحت مرفوعة
|