كِتَابُ كتاب 89. بَابُ مَنْ عَدَّ عَلَى خَادِمِهِ مَخَافَةَ سُوءِ الظَّنِّ خادم کے بارے میں بدگمانی سے بچنے کے لیے سامان گن کر رکھنا
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: میں معمولی گوشت والی ہڈیاں بھی گن کر رکھتا ہوں تاکہ خادم کے بارے میں بدگمانی پیدا نہ ہو (کہ اس نے چرا لیا ہے)۔
تخریج الحدیث: «صحيح: انظر ما بعده»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حارثہ بن مضرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: میں بدگمانی سے بچنے کے لیے معمولی گوشت والی ہڈیاں بھی گن لیتا ہوں۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن الجعد فى مسنده: 371/1 و ابن سعد فى الطبقات: 67/4 و الخرائطي فى مكارم الاخلاق: 160/1 و أبونعيم فى الحلية: 202/1 و البيهقي فى شعب الإيمان: 6709»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|