حارثہ بن مضرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: میں بدگمانی سے بچنے کے لیے معمولی گوشت والی ہڈیاں بھی گن لیتا ہوں۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن الجعد فى مسنده: 371/1 و ابن سعد فى الطبقات: 67/4 و الخرائطي فى مكارم الاخلاق: 160/1 و أبونعيم فى الحلية: 202/1 و البيهقي فى شعب الإيمان: 6709»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 169
فوائد ومسائل: ابو العالیہ رحمہ اللہ کے اثر اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے فرمان سے گھریلو ملازمین سے برتاؤ کی راہنمائی ملتی ہے کہ گھریلو اشیاء کو سنبھال کر رکھنا چاہیے تاکہ بدگمانی کا موقع نہ ملے اور ملازمین بھی آزمائش میں نہ پڑیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 169