كِتَابُ كتاب 106. بَابُ لا يَقُولُ: عَبْدِي غلام کو ”عبدی“ نہیں کہنا چاہیے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی (اپنے غلام کو) «عبدي» اور (لونڈی کو) «امتي» نہ کہے، کیونکہ تم سب اللہ کے بندے ہو اور تمہاری تمام عورتیں اللہ کی باندیاں ہیں۔ بلکہ اس طرح کہنا چاہیے: میرا غلام، میری لونڈی اور میرا فتا (نوجوان) اور میری فتاۃ۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب العتق، باب كراهية التطاول على الرقيق: 2552، نحوه، و مسلم: 2249 - الصحيحة: 803»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|