كِتَابُ الْجَارِ كتاب الجار 67. بَابُ لاَ تَحْقِرَنَّ جَارَةٌ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنُ شَاةٍ کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کے ہدیے کو حقیر نہ سمجھے خواہ وہ بکری کا کھر ہی ہو
عمرو بن معاذ اشہلی اپنی دادی (حواء بنت یزید) رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مومن عورتو! تم میں سے کوئی عورت اپنی پڑوسن کے لیے ہدیے کو حقیر نہ سمجھے خواہ وہ بکری کا جلا ہوا پایہ ہی ہو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مالك: 931/2 و أحمد: 16611 و الدارمي: 1714 و ابن أبى عاصم فى الآحاد: 3390 و البيهقي فى شعب الإيمان: 3462 و الطبراني فى الكبير: 220/24»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مسلمان عورتو! اے مسلمان عورتو! کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کے لیے (ہدیہ دینا یا لینا) حقیر نہ سمجھے خواہ وہ بکری کا کھر ہی ہو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، الأدب، باب لا تحقرن جارة لجارتها: 6017 و مسلم: 1030»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|