كِتَابُ الْوَالِدَيْنِ كتاب الوالدين 4. بَابُ بِرِّ وَالِدَيْهِ وَإِنْ ظَلَمَا والدین کے ظلم کے باوجود ان سے حسن سلوک کرنا چاہیے
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان ہے: جس مسلمان کے ماں باپ بحالت اسلام زندہ ہوں، اور وہ اپنی صبح کا آغاز ان کے ساتھ حسن سلوک سے کرتا ہو، اور یہ کام وہ ثواب کی نیت سے کرتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کے دو دروازے کھول دیتا ہے۔ اگر والدین میں سے ایک ہو، تو ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ اور اگر ان کو ناراض کر دے تو اللہ تعالیٰ اس وقت تک ناراض رہتا ہے جب تک وہ اس سے راضی نہیں ہو جاتے۔ کسی نے کہا: اگر وہ اس پر ظلم کرتے ہوں تو؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگرچہ وہ ظلم کرتے ہوں۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن المبارك فى الزهد: 31 و ابن أبى شيبه: 25407 و البيهقي فى شعب الإيمان: 2537»
قال الشيخ الألباني: ضعیف
|