كتاب العتق و المكاتب غلاموں کی آزادی اور مکاتب کا بیان ام ولد لونڈی کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے لخت جگر) ابراہیم (رضی اللہ عنہ) کی والدہ (ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا) کے لیے فرمایا: جس وقت کہ انہوں نے انہیں جنم دیا تھا:”اس کے بیٹے نے اسے آزادی دلا دی۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب العتق، باب امهات الاولاد، رقم: 2516. قال الشيخ الالباني ضعيف، مستدرك حاكم: 23/2.»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی لونڈی اپنے مالک کی طرف سے بچے کو جنم دے تو وہ اس (مالک) کی وفات کے بعد آزاد ہو گی۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب العتق، باب امهات الاولاد، رقم: 2515. سنن كبري بيهقي، رقم: 346/10. اسناده ضعيف.»
|