كتاب العتق و المكاتب غلاموں کی آزادی اور مکاتب کا بیان دل میں پیدا ہونے والے خیالات کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے میری امت سے اس کے دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے، جب تک وہ انہیں عملی جامہ نہ پہنا لیں یا ان کے متعلق بات نہ کر لیں، درگزر فرمایا ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب العتق، باب الخطا والنسيان فى العناقة والطلاق ونحوء، رقم: 2527. مسلم، كتاب الايمان، باب تجاوز الله من حديث النفس الخ، رقم: 127. معجم الاوسط، رقم: 3638. سنن نسائي، رقم: 3434. مسند حميدي، رقم: 1173.»
|