مسند اسحاق بن راهويه
كتاب العتق و المكاتب
غلاموں کی آزادی اور مکاتب کا بیان
ام ولد لونڈی کا بیان
حدیث نمبر: 483
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا شَرِیْكٌ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اَیُّمَا اُمَّةٍ وَلَدَتْ مِنْ سَیِّدِهَا، فَهِیْ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِّنْهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی لونڈی اپنے مالک کی طرف سے بچے کو جنم دے تو وہ اس (مالک) کی وفات کے بعد آزاد ہو گی۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب العتق، باب امهات الاولاد، رقم: 2515. سنن كبري بيهقي، رقم: 346/10. اسناده ضعيف.»