كتاب العتق و المكاتب غلاموں کی آزادی اور مکاتب کا بیان اللہ تعالیٰ کا عبادت گزار اور مالک کا فرمانبردار غلام کی فضیلت
اسی (سابقہ) اسناد سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مملوک اس حال میں وفات پائے کہ وہ اپنے رب کی خوب اچھی طرح عبادت کرتا ہو اور اپنے مالک کے لیے بھی خیر خواہ ہو تو اللہ اسے (جہنم سے) آزاد فرما دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، بصح بطرقه، بخاري، كتاب العتق، باب العبد اذا احسن عبادة ربه الخ، رقم: 2546. مسلم، كتاب الايمان، باب ثواب العبد واجره الخ، رقم: 1667.»
|