كتاب العلم علم کی اہمیت و فضیلت کا بیان علم، دل، نفس، دعا سے پناہ چاہنا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں چار چیزوں، ایسے علم سے جو نفع مند نہ ہو، ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، ایسے نفس سے جو سیر نہ ہوتا ہو اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جاتی ہو، تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصلاة، باب فى الاستعاذة، رقم: 1548۔ سنن ترمذي، ابواب، رقم: 3482. سنن نسائي، رقم: 5467»
|