كتاب العلم علم کی اہمیت و فضیلت کا بیان دو حریص کون؟
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو حریص ہیں، ان دونوں میں سے کسی ایک کی حرص ختم نہیں ہوتی: طلب علم میں حرص رکھنے والا، اس کی حرص ختم نہیں ہوتی، طلب مال میں حرص رکھنے والا اس کی حرص بھی ختم نہیں ہوتی۔“
تخریج الحدیث: «سنن دارمي، رقم: 334، قال حسين سليم اسد: اسناده صحيح الي الحسن البصري صحيح الجامع الصغير، رقم: 6624، مستدرك حاكم: 169/1»
|