كتاب العلم علم کی اہمیت و فضیلت کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنا، بلاتحقیق فتویٰ دینے کا گناہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرے حوالے سے ایسی بات کی جو میں نے نہ کہی ہو تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے، جس سے اس کا مسلمان بھائی مشورہ طلب کرے اور وہ اسے صحیح مشورہ نہ دے تو اس نے اس سے خیانت کی اور جس نے بلا تحقیق کوئی فتوی دیا تو اس کا گناہ اس فتوی دینے والے پر ہے۔ “
تخریج الحدیث: «ادب المفرد للبخاري، رقم: 209۔ قال الشيخ الألباني: صحيح. مسند احمد: 321/2»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جس نے علم کے بغیر فتویٰ دیا تو اس کا گناہ اس فتوی دینے والے پر ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب العلم، باب التوقي فى الفتيا، رقم: 3657۔ قال الشيخ الألباني: حسن، سنن دارمي، رقم: 159»
|