دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان दिल को नरम करने वाली बातों के बारे में جو عمل خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کیا جائے۔
سیدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ایسا ہو گا کہ اس نے خالصتاً اللہ کے لیے ”لا الہٰ الا اللہ“ کہا ہو تو قیامت کے دن اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو گی۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”جس مومن بندے کی محبوب چیز میں نے دنیا سے اٹھا لی (جیسے بیٹا، بھائی وغیرہ) اور اس نے اس پر صبر کیا تو اس کی جزا میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں (یعنی اس کو جنت ملے گی)۔“
|