دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان दिल को नरम करने वाली बातों के बारे में جس کی عمر ساٹھ سال کی ہو گئی، اللہ اس کے عذر کو (کمی) عمر کی بابت قبول نہ کرے گا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو اللہ نے لمبی عمر عطا کی حتیٰ کہ ساٹھ برس کو پہنچ گیا، پھر اللہ اس کے عذر کو قبول نہیں کرتا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھے شخص کا دل دو چیزوں (کی خواہش) سے جوان ہوتا ہے (1) حب دنیا (2) اور درازی عمر۔“
|